کراچی کے معروف صحافی انیل دتا انتقال کر گئے

کراچی:  معروف صحافی انیل دتا کراچی میں انتقال کر گئے۔

معروف صحافی انیل دتا انتقال کر گئے انہوں نے آخری سانسیں کراچی پریس کلب میں لیں، ان کی عمر 70 کے قریب تھی، ان کا تعلق مسیحی برادری سے تھا، وہ انگریزی لکھنے اور بولنے میں ماہر سمجھے جاتے تھے۔

 

انیل دتا نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی۔ بعدازاں صحافت کو بطور پروفیشن اختیار کرنے کیلیے کراچی میں رہائش پذیر ہوگئے ، وہ مختلف اخبار وجرائد میں بطور رپورٹر اور سب ایڈیٹر خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کی زیادہ دلچسپی کراچی کے آرٹس اور کلچر میں تھی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) کے صدر حسن عباس اور دیگر عہدیداروں بھی انیل دتا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔