بنوں میں جرگے کے دوران معمولی تکرارپرفائرنگ سے 4 بھائیوں سمیت 6 افراد ہلاک

بنوں: تاجی کلے میں صلح کے لئے بلائے گئے جرگے کے دوران معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 سگے بھائیون سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بنوں کے علاقے تاجی کلے میں دو گروہوں کے درمیان  ہونے وا لے تنازعہ کو دور کرنے کے لئے ایک جرگہ بلایا گیا تھا جس میں معمولی تکرار پر فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ  کر دی گئی جس  کے نتیجے میں 4 بھائیون سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تاہم تکرار کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں۔