کوئٹہ؛ 24 گھنٹے بعد بھی 10 کان کنوں کو نکالا نہ جاسکا

کوئٹہ: ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 10 کان کنوں کو 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باجود ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 10 کان کنوں کو 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باجود ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ کان کنوں کو نکالنے کیلیے جانیوالے 8 میں سے 3 کان کن بیہوش ہو گئے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم ڈیگاری پہنچ کر رسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔