لیستھ مالنگا نوجوان کرکٹرز کیلیے ون ڈے ٹیم میں جگہ خالی کرنے پر مسرور

کولمبو: سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نوجوان کرکٹرز کیلیے ون ڈے ٹیم میں جگہ خالی کرنے کے حوالے سے کافی خوش ہیں۔

لیستھ مالنگا جمعے کے روز بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی صورت میں اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔

مالنگا کہتے ہیں کہ میری جگہ آنے والے نئے پلیئر کیلیے خود کو اگلے ورلڈ کپ تک مکمل سیٹ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ اگرچہ ہماری کرکٹ میں کافی اتار چڑھائو رہا مگر مجھے یقین ہے کہ ہم آنے والے وقت میں ایک اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مالنگا آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہاں ہیں۔