شمعون عباسی نے مایا علی کے آئٹم سانگ کو بھارتی چربہ قرار دے دیا

 کراچی: معروف اداکار شمعون عباسی نے  مایا علی کے آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ کو بھارتی چربہ قرار دے دیا۔

شمعون عباسی نے سماج رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آئٹم سانگ میں موجود دیگر لڑکیوں کا ڈانس بھارت جا کر ریکارڈ کیا گیا پھر پاکستان میں ہیروئن کو گرین اسکرین کے سامنے ڈانس کرایا گیا اور پھر دونوں کو جوڑ دیا گیا۔

شمعون عباسی نے یہ بھی کہا کہ اس طرح یہ گانا تیار ہو گیا، اب قوم تخلیق کے نام پے بنائے جانے والے ’چربہ گیت‘ کو دیکھنے کے لئے تیار رہے،ساتھ ہی اداکار نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات ہے کہ وہ ہمارے فوجی جوان مارتے جائیں اور ہم ان کی کاپی مارتے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مایا علی پر پکچرائز فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا آئٹم سانگ ریلیز

واضح رہے کہ عاصم اظہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گذشتہ روز آئٹم سانگ ’بلپا بھگوڑا‘ ریلیز کیا گیا تھا جس میں فلم کی مرکزی  اداکارہ مایا علی نے رقص کیا تھا۔ فلم میں مایا کے ساتھ شہریار منور بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔