یمن میں القاعدہ کے مختلف حملوں میں 56 فوجی اہلکار ہلاک

صنعا: یمن میں القاعدہ  کے 3 مختلف حملوں میں 56 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے  صوبہ شبوا میں واقع فوجی کیمپ پر بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 38 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ  دوسرا حملہ اسی فوجی کیمپ کے قریب اس وقت ہوا جب  خود کش حملہ آورنے اپنی کار آرمی کی چیک پوسٹ کے قریب  دھماکے سے اڑادی جس میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

تیسرے حملے میں دہشت گردوں نے شبوا کے قصبے مائفا میں  خصوصی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا اس دوران مسلح شخص نے کیمپ میں موجود پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔