ثقلین مشتاق بھی پاکستان انڈر19 ٹیم کے کوچ کی دوڑ میں شامل

 لاہور: ثقلین مشتاق بھی پاکستان انڈر19ٹیم کے کوچ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ کی دوڑ میں شامل ثقلین مشتاق کا انٹرویو عید کے بعد ہوگا، یاد رہے کہ اس سے قبل اعجاز احمد،کبیر خان، اعظم خان اور عتیق الزمان کے نام بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کئی غیرملکی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں بھی وہ بطور انگلش بولنگ مشیر فرائض نبھا رہے ہیں، پاکستان میں انھوں نے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرنے کیلیے کام کیا تھا۔