ٹنڈوآدم، غیرقانونی کنکشنز کاٹنے والی حیسکو ٹیم پٹ گئی

ٹنڈو آدم:  حیسکو اڈیرو لعل کے ایس ڈی او امجد شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم کی رہائشی کالونی میں چلنے والے غیرقانونی کنکشن کاٹنے گئے۔

اس دوران پی ایم اے رہنما حاجی خان خاصخیلی اور ایس ڈی او میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئ، دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کر دی، مار کھانے کے بعد حیسکو ٹیم فرار ہوگئیں جبکہ ایس ڈی او نے ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پر پی ایم اے رہنما اور اس کے بیٹے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا پولیس حاجی خان کو گرفتار کرنے پہنچی تاہم وہ فرار ہوگیا۔

بعدازاں معززین نے تصفیہ کرادیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حاجی خان اور دیگر پی ایم اے رہنما حیسکو ایس ڈی او سے معافی مانگیں گے۔