پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ، میجر جنرل محمد چراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔