آم چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان کو درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد

ملتان میں آم چوری کے الزام میں بااثر افراد نے نوجوان کو درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آم چوری کے الزام میں باغ کےمالک مظہرنانڈلہ سمیت دوافراد نے نوجوان کو درخت سے لٹکا کر اس پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی۔تشدد کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے مظہر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان راؤ خرم کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

content.jwplatform.com