زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

کراچی: کمرشل بینکوں کے زخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے ہو کر 14 ارب 99 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور سرکاری زخائر 7 ارب 75 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 23 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔