لاہور کو میگا میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ دے دیا گیا

لاہور: پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شہر میں یونین کونلسوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے میگا میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  لاہور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت شہر کو میگا میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ دیتے ہوئے اسے 10 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک زون رائے ونڈ بھی ہے، اس کے علاوہ  یونین کونسل کی تعداد 150 سے بڑھا کر 263 کردی گئی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایک خاص جماعت کو نوازنے کے لئے تمام تر حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ متعلقہ حکام کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے 200 اعترضات موصول ہوئے تھے، جن میں سے تقریبا 90 فیصد اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔