جونیئر ورلڈ اسکریبل، پاکستان فتحیاب

کراچی: پاکستان نے انگلینڈ میں منعقدہ جونیئرورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

سید عماد علی کم عمرجونیئرورلڈ چیمپئن بن گئے، انھوں نے 20 میں سے17 میچزمیں کامیابی سمیٹی،طحہ مرزا انڈر18، صائم وقارانڈر14، مونس خان انڈر12جبکہ مصباح الرحمان انڈر10کے عالمی چیمپئن بنے۔