جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلیے 35 لاکھ ڈالر دے گا

 اسلام آباد: جاپان حکومت پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلیے 35 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، جاپانی حکومت کے مشترکہ منصوبے ’امن و انصاف ‘کا آغاز کردیا گیا۔اقوام متحدہ اور جاپان کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے، منصوبے سے پولیس کیلئے محفوظ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا، لیویز اور خاصہ دار فورس کی تربیت بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

جاپانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف بہتر بنانے میں مدد دے گا۔