چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا

 اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کوہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ روم نمبرایک میں ہوگا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے۔

فل ریفرنس میں چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت اٹارنی جنرل انورمنصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔