شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، ترجمان(ن) لیگ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کے آزمائشی آغاز پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے، نواز شریف اقتدار میں نہ ہوکر بھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، شہباز شریف نے 5 میٹروز بنائیں، شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں ، قوم کو بتایا جائے اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ 16مئی 2018 کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلاچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں، منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے، جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔