گھاروتیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی، 2افراد جاں بحق

گھارو: غلام اللہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ کے قریب محمد موسیٰ ملکانی اپنے دوست محمد ملاح کے ہمراہ غلام اللہ سے ٹھٹھہ جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انھیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد موسیٰ ملکانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد ملاح شدید زخمی ہوگیا جسے ٹھٹھہ اسپتال لایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ غلام اللہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔