وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

حکومت نے آرمی ترمیمی ایکٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی جو اپوزیشن سے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مذاکرات کرے گی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت  اورتوسیع کاطریقہ کاروضع کیاگیا ہے۔