وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو آج ملاقات کے لیے بلالیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان کو آج ملاقات کے لیے بلالیا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو آج ملاقات کے لیے بلالیا ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ناراض اراکین اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے اپنے معاملات میں بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنایا تھا،  ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا تھا۔