امریکا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 4زخمی

ہارٹ فورڈ: امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے اتوار کی شب 3بجے ایک ٹوئٹ میں واقعے کی تصدیق کی۔ ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔  جب کہ ایک شخص کی ہلاکت کی  تصدیق ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔