بھارت نے ایشیاکپ کے التوا اور آئی پی ایل کے انعقاد کی آس لگالی

بھارت نے ایشیاء کپ کے التوا اور اگست میں آئی پی ایل کے انعقاد کی آس لگالی۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ حکام ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے التوا اور اگست، ستمبر میں آئی پی ایل کروانے کی آس لگائے بیٹھے ہیں، بی سی سی آئی یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گا۔ قبل ازیں 15 اپریل تک ملتوی کی جانے والی لیگ کے فی الحال بھی انعقاد کا امکان نہیں،

دوسری  جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اے سی سی کی کوئی میٹنگ طے نہیں پائی اور نہ ہی ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا، موجودہ صورتحال میں کرکٹ آخر میں عوام کی صحت و سلامتی پہلے ہے۔