کے پی کے حکومت کا مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبے بھر کے مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ مستحقین کو امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے مستحقین میں دو ہزار روپے ماہانہ بطور امداد دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بھی غریب گھرانوں کی مدد کررہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف امدادی ، طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 32 ارب روپے مختص کر چکے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی اقدامات سے مزدور اور غریب طبقے کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کا احساس ہے، محدود وسائل کے باوجود عوام کے تعاون سے سخت حالات کا بھرپور مقابلہ کررہے ہے۔