کشمیریوں کے لیے جائیداد بھارتی ہندوؤں کو فروخت شرعاً ناجائز، مفتی منیب الرحمن کا فتویٰ

اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے فتویٰ دیا ہے کہ کشمیریوں کیلیے اپنی جائیداد بھارتی ہندوؤں کو فروخت کرنا شرعاً ناجائز ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے یہ فتوی ایک استفتا کے جواب میں دیا، ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ایسی صورتحال میں کشمیری اپنی جائیدادیں بھارتی ہندوؤں کو فروخت کر سکتے ہیں جب ظالم وجابر بھارتی حکمرانوں نے کشمیرکے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کیلیے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے واضح کیا کہ شریعت کے مطابق کشمیریوں کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی جائیدار ہندوؤں کو فروخت کریں یا انھیں کرایہ پر دیں۔