اساتذہ بھرتیاں خواتین کو اضافی نمبر دینے پر چیف سیکریٹری کونوٹس جاری

حیدر آباد: سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے بدین کے رہائشی ذوالفقار علی کی   اساتذہ کی بھرتیوں میں خواتین کو این ٹی ایس کے ٹیسٹ میں 20 مارکس اضافی دینے کیخلاف دائر پٹیشن پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم ڈی ای او بدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری کو جواب داخل کرنیکا حکم دیا ہے۔

اس سلسلے میں داخل کی جانے والی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت جونیئر اسکول ٹیچرز اور ہائی اسکول ٹیچرز کی بھرتی کیلیے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی بنائی گئی نئی پالیسی کے تحت ان ٹیسٹ میں خواتین کو20 نمبر اضافی دیکر ملازمتیں دی جارہی ہیں جو مردوں کی حق تلفی ہے، خواتین کو 20 نمبر کی دی جانیوالی رعایت ختم کی جائے۔