لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔    

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث  فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔