وزیر اعٖظم منگل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

 کراچی: وزیر اعظم عمران خان منگل 16 جون کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم بُدھ کی صبح لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت سینٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کا ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔