5 سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی: گڈاپ کے علاقے میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ  میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق ملزم منو نے 10 جولائی کو اپنے پڑوسی کی 5 سالہ بیٹی کو چیز دلانے کے بہانے عبدالکریم گوٹھ  میں واقع ندی میں لے جا کر مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم منو ولد ڈیو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔