روپے کے مقابلے میں ڈالر دوبارہ تنزلی کا شکار

کراچی: جمعرات کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں  پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر دوبارہ تنزلی سے دوچار رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک سے50 کروڑ 55 لاکھ  ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر دوبارہ تنزلی سے دوچار ہوا۔

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالرکی قدر 9 پیسے کی کمی سے 168 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 168 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی۔