بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاؤں میں فریکچر کے باعث تکلیف کا سامنا ہے۔

زرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پیر میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے ۔دو روز قبل قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پاؤں میں پٹی بندھی ہوئی تھی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو پاؤں میں تکلیف کے باعث چلنے میں دشواری کا سامنا ہے انکے پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے سوجن بھی ہوگئی ہے۔ تاہم فریکچر کے باوجود وہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔