بلاول کی نواز شریف کو اے پی سی میں آن لائن شرکت کی دعوت

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے بعد انہیں پی پی پی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل (آن لائن) شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ اس میں کچھ دیر کے لیے ضرور شریک ہوں۔

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے دعوت قبول کرلی تاہم مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پارٹی کو ابھی کچھ بتایا نہیں گیا۔