کورونا کا شکارٹرمپ اسپتال سے ڈسچارج؛ شہریوں کواحتیاط برتنے کی تلقین

 واشنگٹن:  

کورونا وبا کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے اورانہوں نے امریکی عوام کو احتیاط برتنے کی تلقین کی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ انہیں کورونا کی عالمی وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدرنے امریکی عوام کواحتیاط برتنے کی بھی تلقین کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے متعلق بہت کچھ سیکھا اوراب وہ مکمل صحتیابی کے بعد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ 72 گھنٹے پہلے کے مقابلے میں اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، اتنا اچھا تومیں نے 20 سال پہلے بھی محسوس نہیں کیا تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اس وبا کوشکست دے سکتے ہیں اورہمارے پاس دنیا کی بہترین ادویات اورسامان ہے۔