رویندرا جڈیجا کا کنکشن متبادل لینے پر آسٹریلوی کوچ اور ریفری میں گرما گرمی

 لاہور:  رویندرا جڈیجا کا کنکشن متبادل لینے پر آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اور میچ ریفری ڈیوڈ بون میں گرما گرمی ہوگئی۔

بیٹنگ کرنے کے بعد آخری اوور میں گیند ہیلمٹ پر لگنے کے بعد آل راؤنڈر کو غنودگی کی شکایت بتاتے ہوئے بولر یوزیندرا چاہل کو شامل کرنے کی اجازت مانگی گئی،میچ ریفری ڈیوڈ بون نے انکار نہ کیا، آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بحث کرنے کیلیے ان کے پاس پہنچ گئے، سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اس دوران کپتان ایرون فنچ مسکراتے اور غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے سر ہلاتے نظر آئے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے طنزیہ کہا کہ ڈیوڈ بون کے مطابق ڈاکٹر نے جڈیجا کے کنکشن کی تصدیق کی ہے، کیا ہم کسی ماہر کو چیلنج کرسکے ہیں، ہر گز نہیں۔