ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب؛ 13 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا اندیشہ

لاہور: ملک بھر کے دفاتر میں ٹکوں کی ریزرویشن نہ ہونے پر ریلوے کو13کو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا اندیشہ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم  ریلوے انتظامیہ آئی سسٹم میں ہونے والی خرابی دور نہیں کرسکی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکوں کی ریزرویشن نہ ہونے پر ریلوے کو 13 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا اندیشہ ہے، جب کہ ٹکوں کی ریزرویشن نہ ہونے پر عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، اور متعدد دفاتر میں ٹکٹوں کا ری فنڈ اور ٹکٹیں نہ ملنے پر عملے اور لوگوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔