بھارتی پولیس نے بھی پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کو اپنی مہم کا حصہ بنالیا

اتر پردیش: پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کے ذریعے بھارتی پولیس نے ایک مہم لانچ کی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دے دیا۔

پاکستانی لڑکی دینا نیر کی سوشل میڈیا پر وائرل ’پارٹی ہورہی ہے‘ ویڈیو ابھی تک لوگوں کے لیے تفریح کا سامان بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو سے متعلق لا تعداد میمز بنادی گئی ہیں جس کو شئیر کرکے ہر کوئی لطف اٹھارہا ہے۔



View this post on Instagram

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

پاکستانی پارٹی گرل دینا نیر کی مقبولیت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت تک جا پہنچی ہے جہاں پہلے بھارت کے مرکزی بینک نے پارٹی گرل کی ویڈیو سے اپنے صارفین کے لیے مہم لانچ کی اور سوشل میڈیا پر شئیر کیا جب کہ آج بالی وڈ اداکار رندیپ ہوڈا نے بھی شوٹنگ کے دوران ایسی ہی ایک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی۔

اب پارٹی گرل دنیا نیر کی ویڈیو سے متاثر ہوکر بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں مشہور فلم ’سنگھم‘ کے ایک سین کو دینا نیر کی ویڈیو سے جوڑ کر ایک میم بنائی جس میں اترپردیش پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر مزاحیہ ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد خود بھارتی صارفین نے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور اتر پردیش پولیس کی تعریف کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی پارٹی گرل کی بھی خوب تعریف کی۔