پشین میں زمین كے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پشین: توبہ كاكڑی میں زمین كے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں  بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

تحصیل برشور كے علاقے توبہ كاكڑی میں زمین كے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد حیات اللہ، محمود خان جاں بحق ہوگئے جب كہ ایک شخص حمید خان فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور وقوعہ سے لاشیں  قبضے میں لیكر اسپتال منتقل كردی۔