جاوید اختر ڈرامہ کوئن راکھی ساونت کی زندگی سے متاثر

 ممبئی: بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ راکھی ساونت کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

بھارت کی معروف ڈرامہ کوئن راکھی ساونت کو کون نہیں جانتا جو آئے دن صرف میڈیا میں ہیڈلائنز بنانے کے لیے نہ صرف عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی ہیں بلکہ الٹے سیدھے بیانات سے بھی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی رہتی ہیں۔

آج بھی ایسا ہی ایک بیان بھارتی میڈیا کی زینت بنا جب راکھی ساونت نے کہا کہ معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر ان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے، راکھی کے اس بیان کی تصدیق کے لیے بھارتی میڈیا نے جب جاوید اختر کا رخ کیا تو انہوں نے راکھی ساونت کی بات کی تصدیق کردی۔

جاوید اختر نے کہا کہ راکھی ساونت ٹھیک کہہ رہی ہیں، 4 یا 5 سال پہلے ہم دونوں ایک ہی فلائٹ میں سوار تھے تو اس وقت راکھی نے اپنے بچپن کے بارے میں مجھے بتایا جس پر میں نے کہا کہ ایک دن میں تمہاری زندگی پر فلم بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھوں گا۔