مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ / مستونگ: اسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اسپلنجی کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جب کہ دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں بھی مطلوب تھے۔