فرحان جونیجو2011میں پولیس میں بھرتی ہوا، بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹاتھا

کراچی: عیسیٰ نگری دھماکے میں جاں بحق ہونے والاسی آئی ڈی اہلکارفرحان جونیجو2011میں پولیس میں بھرتی ہوا،وہ چوہدری اسلم کی منگھوپیرمیں کی جانے والی کارروائی میں بھی شریک تھا۔

وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھا، فرحان جونیجو نیوکراچی سیکٹر 11-D کا رہائشی تھا ، وہ 4 بہنوں اور3بھائیوں میں سب سے چھوٹاتھا،فرحان کاایک بھائی بھی پولیس کے اسپیشل برانچ میں ملازم ہے،فرحان کی تقریباًڈیڑھ برس قبل منگنی ہوئی تھی۔