ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کے مشورے بابر اعظم کے کام آگئے

 لاہور:  ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کے مشورے بابر اعظم کے کام آگئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بننے والے قومی ٹیم کے کپتان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، نیٹ میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکے تو سارا دن بْرا گزرتا ہے، اس سفر میں میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سیناریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا،میں نے گیند کو تاخیر سے کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا۔