بھارتی فلم اور ٹی وی کے اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ممبئی: بھارتی فلموں اور ٹی وی کے اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیت مستری کی موت کی تصدیق ان کے مینجر مہارشی دیسائی نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ امیت بالکل ٹھیک اور اپنے گھر پر تھے۔ یہاں تک کہ انہیں صحت کے مسائل بھی نہیں تھے۔

مہارشی دیسائی نے بتایا کہ ناشتے کے بعد اداکار امیت کو اچانک دل میں درد ہوا جو کہ ہارٹ اٹیک ثابت ہوا۔ انہوں نے اداکار کی موت کو تفریحی صنعت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف بھارتی موسیقار کورونا کے باعث ہلاک

بالی ووڈ کے نامور ٹی وی اداکاروں نے امیت مستری کی موت پرغم کا اظہار کیا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار دلیپ جوشی نے اسے غیر معمولی خبر قراریتے ہوئے کہا وہ ابھی تک اس خبر پر یقین نہیں کرپارہے ہیں۔

کپل شرما شو کے اداکار ککو شردا نے بھی امیت مستری کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکار امیت مستری فلم ’’کیا کہنا‘‘، ’’ایک چالیس کی لاسٹ لوکل‘‘، ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘، ویب سیریز’’بندش‘‘ اور ٹی وی شوز ’’تنالی راما‘‘ اور ‘‘میڈم سر‘‘ میں کام کرچکے تھے۔