شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

کراچی: سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد دی۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم  بولنگ کے وقت دباؤ کا شکار ہوگئی، جب کہ خاص طور پر ایسے وقت میں اسے اسٹرائیک کی ضرورت تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

سابق ٹیسٹ کپتان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان  پی ایس ایل 6 کےفائنل میں بہترین مقابلہ ہوگا۔