ماس ویکسی نیشن سینٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ویکسینیشن سینٹر میں شدید ہڑبونگ مچ گئی اور بدنظمی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسین سینٹر کے مرکزی شیشے کے دروازے توڑ دیے۔

ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکیسن لگوانے کے خواہش مند افراد ماس ویکسینیشن سینٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بدنظمی کی وجہ سے سینٹر میں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکیسینیشن سینٹر میں آسٹرا زینیکا اور فائزر کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا، ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا، ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔