ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

 کراچی:  ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طاہر مشہدی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کے وفاقی حکومت سندھ میں غیر آئینی طریقہ استعمال کرنے کی سوچ ترک کردے۔

طاہر مشہدی نے کہا کے سوچ سمجھ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور پیپلز پارٹی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور مختلف زبان بولنے والوں کو گلدستے کی طرح ساتھ لے کر چل رہی ہے۔