موجودہ حکمرانوں نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، خاتون کا شہباز شریف سے شکوہ

 کراچی: موجودہ حکمرانوں نےلاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، کراچی ایئر پورٹ پر مسافر خاتون نے شہباز شریف سے شکایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام آباد روانگی کے لیے کراچی ائیر پورٹ پہنچے توانہیں دیکھ کرکئی مسافران کے پاس پہنچ  گئے، اسی دوران ایک مسافرخاتون نے شہباز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ آپ پورے پاکستان میں حکومت بنائیں،آپ کی حکومت میں ترقی کا دور دورہ ہو، لاہور میں بے پناہ کچرا ہوگیا ہے، آپ کا دور یاد آگیا ہے ،ہم آپ کو لاہور سمیت پورے پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا جب کہ دیگر مسافروں نے کراچی ائیرپورٹ پر شہبازشریف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔