وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی ٰدے دیا ہے جسے وزیر اعظم نے منظور بھی کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی ٰدے دیا ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔ کیبینٹ ڈویژن نے تابش گوہر کی استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام تھا، وزیر توانائی حماد اظہر معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے جب کہ وزیر اعظم عمران خان بھی تابش گوہر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ، وزیر اعظم نے ہی تابش گوہر سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں تابش گوہر نے اپنے عہدے سے اتسعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھے کی ہدایت کی تھی، مارچ میں انہیں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔