وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپیریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال سمیت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔