امریکی چڑیا گھرمیں 2شیر،6چیتے کورونا کا شکار

 واشنگٹن۔: امریکی ریاست میزوری میں آٹھ شیروں اورچیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئس کے چڑیا گھرمیں کورونا کا شکارہونے والوں میں دوافریقی شیر،دوبرفانی چیتے اورچارچیتے شامل ہیں۔ کورونا سے متاثرشیراورچیتوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔

چڑیا گھرحکام کا کہنا ہے کہ کورونا سےمتاثرشیراورچیتوں کوجانوروں کے لئے مخصوص کورونا ویکسین کے دوڈوزلگائے جاچکے تھے۔اس بات کا امکان ہے کہ جانوردونوں ڈوزکے درمیانی وقفے میں کورونا سے متاثرہوئے۔

سینٹ لوئس کے چڑیا گھرمیں بارہ ہزارسے زائد جانورموجود ہیں۔ چڑیا گھرکے دیگرجانوروں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ۔