ہالینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج

ہالینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈکے دارالحکومت دی ہیگ میں سیکڑوں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورجزوی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا جواب میں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے واٹرکینن استعمال کی۔متعدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا۔

ہالینڈ میں تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں اورریسٹورینٹس آٹھ بجے بند ہوں گے اورکھیلوں کے مقابلوں میں شائقین کی شرکت پرپابندی ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی بھی دوبارہ نافذ کردی گئی ہے۔ گھروں میں چارسے زائد مہمانوں کی آمد پرپابندی ہوگی۔