پہلی مسلمان سپرہیرولڑکی کی ویب سیریزمس مارول کا ٹیرزجاری

ہالی ووڈ: پہلی پاکستانی نژادمسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپربنی ویب سیریز مس ماررول کا ٹیزرجاری۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویب سیریز مس مارول کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردارمسلمان اورپاکستانی نژاد لڑکی ہے۔

امریکا کے ہالی وڈ اسٹوڈیوماررول کی ویب سیریزمس مارول میں متعدد پاکستانی اداکاروں،فلم ساز اوردیگرتکنیکی افراد نے بھی کام کیا ہے۔

مس مارول ویب سیریزکے مختصرٹیزرمیں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سولہ سال کی ایمان ولانی

کمالہ خان عرف مس مارول کے روپ میں جلوہ گرہوئی ہیں۔ٹیزرمیں مسلمان کونماز پڑھتے بھی دکھایا گیا ہے۔

غیرمعمولی صلاحیتوں کی مالک مس مارول کی سپرہیروکمالہ خان مشکل کا شکارافراد کی مدد کرتی ہیں۔

ویب سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا رسمی اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم مارول اسٹوڈیونے کچھ عرصہ قبل ویب سیریزمس مارول کودوہزاربائیس کے موسم سرما میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔