نرگس فخری نے چھ دن میں 3کلو وزن کم کرلیا

ممبئ: بھارتی اداکارہ اور ماڈل نرگس فخری نے چھ دن میں تین کلو وزن کم کرلیا۔

نرگس کے مطابق انھوں نے جوس ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اس بارے میں کافی ریسرچ بھی کی۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ الینا ڈی کروز بھی چاہتی تھیں کہ اسی ڈائٹ پر عمل کریں لیکن ایک دن سے زیادہ اس پر عمل نہیں کر پائیں۔ دونوں اداکارائیں فلم میں تیرا ہیرو کی عکسبندی کے لیے بنکاک میں ہیں۔